i بین اقوامی

ایران اسرائیل ممکنہ جنگی خطرات، غیر ملکی ائیر لائنز نے مشرق وسطی کے بجائے افغان فضائی حدود کو استعمال کرنا شروع کر دیاتازترین

August 23, 2024

ایران کی جانب سے حماس رہنما اسماعیل ہنیہ کی شہادت کا بدلہ لینے کے لیے جوابی حملے کے خدشے اور حزب اللہ کے ساتھ جاری اسرائیلی کشیدگی کے بعد غیر ملکی ائیر لائنز نے مشرق وسطی کے بجائے افغانستان کی فضائی حدود کو استعمال کرنا شروع کر دیا ہے،عالمی میڈیا کے مطابق مختلف بین الاقوامی ائیرلائنز نے مشرق وسطی میں کشیدگی اور جنگ کے خطرات کے پیش نظر افغانستان کی فضائی حدود کو استعمال کرنا شروع کردیا ہے جسے مشرق وسطی کے مقابلے نسبتا محفوظ تصور کیا جا رہا ہے،رپورٹ کے مطابق سنگاپور ائیرلائن، برٹش ائیرویز اور جرمنی کی لفتھانسا ائیرلائن نے مشرق وسطی میں بڑھتی کشیدگی اور لبنان اور اسرائیل کے درمیان جنگ چھڑنے کے خدشے کے پیش نظر اپنی پروازوں کو محفوظ بنانے کے لیے اب افغانستان کی فضائی حدود کو استعمال کرنا شروع کردیا ہے،اس سے قبل بھارت کی ائیر انڈیا، اٹلی کی آئی ٹی اے ائیر ویز، جرمنی کی لفتھانسا ائیرلائن، بیلجیئم کی برسلز ائیرلائن، سوئزرلینڈ کی سوئس ائیر لائن اور امریکا کی یونائیٹڈ اور ڈیلٹا ائیرلائنز نے اسرائیل اور لبنان کے لیے اپنی پروازیں معطل کردی تھیں جو تاحال بحال نا ہوسکیں،واضح رہے افغانستان کی فضائی حدود طالبان حکومت آنے سے قبل بھی ایک مصروف فضائی حدود تھی اور بہت سی غیر ملکی ائیرلائنز اسے استعمال کرتی تھیں مگر اگست 2021میں طالبان حکومت آنے کے بعد اکثر غیرملکی ائیرلائنز نے افغانستان کی فضائی حدود کو استعمال کرنا ترک کردیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی