نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر ایلون مسک کی اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب سے ملاقات ہوئی۔دونوں رہنماں نے امریکا ایران کشیدگی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا، امیر سعید ایروانی نے ایلون مسک کو ایران میں کاروباری سرگرمیاں شروع کرنے کی دعوت دی، ایرانی سفیر نے ایران پر عائد پابندیاں اٹھانے کا مطالبہ کیا۔ایلون مسک اور ایرانی سفیر کے درمیان ملاقات ایک گھنٹے سے زائد وقت تک جاری رہی، ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹیم نے ملاقات کی تصدیق یا تردید سے انکار کیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی