i بین اقوامی

ایکواڈور میں لینڈ سلائیڈنگ سے ہلاکتوں کی تعداد 51ہو گئی ، ملبے تلے دبے افراد کی لاشیں نکالنے کیلئے ریسکیو آپریشن جاریتازترین

May 05, 2023

ایکواڈور میں 27مارچ کو ہونے والے لینڈ سلائیڈنگ میں جان کی بازی ہارنے والوں کی تعداد 51ہو گئی ہے، جبکہ ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کے لئے ریسکیو آپریشن اب بھی جاری ہے ،ایکواڈور کے نیشنل رسک مینجمنٹ سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ چمبورازو ریاست کے الاسی قصبے میں مٹی کے تودے گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہوا، حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 51ہو گئی ہے جبکہ لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے، ریسکیو حکام کے مطابق زمین تلے اب بھی 37افراد دبے ہوئے ہیں اور لاشیں نکالنے کے لئے امدادی کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے،لینڈ سلائیڈنگ سے 163مکانات کو نقصان پہنچا اور 57مکانات مکمل طور پر تباہ ہو گئے،مقامی میڈیا رپورٹس میں دعوی کیا گیا ہے کہ علاقے کے پہاڑی حصے پڑنے والے دڑار کے باعث لینڈ سلائیڈنگ شروع ہوئی،ایکواڈور کی ٹرانسپورٹ اور پبلک ورکس کی وزارت نے بند سڑکوں کو ٹریفک کے لیے دوبارہ کھولنے کے لیے مسلسل کام کر نے اور 30مارچ کو چمبورازو ریاست میں "ایمرجنسی" کا اعلان کیا ہے ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی