اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفن دویارچ نے کہا ہے کہ مقدس کتابوں اور مقامات کی بے حرمتی ناقابل قبول ہے۔ دویارچ نے اپنی یومیہ پریس کانفرنس کے دوران بغداد میں سویڈش سفارت خانے پر دھاوے اور سویڈن میں قرآن کی بے حرمتی کے واقعات پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ باہمی احترام وقت کی ضرورت ہے۔ ترجمان نے کہا کہ مقدس کتابوں اور مقامات کی بے حرمتی ناقابل قبول ہے جبکہ ایسے واقعات کا مقصد اشتعال انگیزی کو بڑھاوا دینا ہے، انسانوں کو اشتعال انگیزی کی جانب راغب نہ کرواتے ہوئے ان کے مذہبی احساسات ک احترام کرنے اور تشدد سے اجتناب برتنا ہے ۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی