امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ چین پر منحصر ہے کہ ٹیرف کتنی جلدی نیچے آسکتے ہیں، اگلے 2،3 ہفتوں میں چین کیلئے ٹیرف طے کریں گے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ میں وائٹ ہائوس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ چین پر عائد ٹیرف میں کمی کا انحصار چینی قیادت کے عمل پرہوگا۔انہوں نے کہا کہ اگلے 2،3 ہفتوں میں چین کیلیے ٹیرف طے کریں گے۔امریکی صدر نے کہاکہ چین کیساتھ ڈیلنگ بہت اچھی کرنے جا رہے ہیں، چین کو معاہدہ کرنا ہی پڑیگا، چین نے معاہدہ نہیں کیا تو ہم ڈیل طے کریں گے۔ صدر ٹرمپ نے کہاکہ میراخیال ہے یوکرین اور روس کے ساتھ ہم نے ڈیل کرلی ہے، روسی صدر پیوٹن کے ساتھ جلد ملاقات ہوسکتی ہے۔ لگتا ہے روس جنگ بندی کے لیے تیار ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ پیوٹن اورزیلنسکی آپس میں معاہدہ پرپہنچ سکتے ہیں، چاہتا ہوں یہ معاملہ جلد طے پا جائے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا کو کینیڈین مصنوعات کی ضرورت نہیں، ہمیں اپنی گاڑیاں خود بنانی چاہئیں، کینیڈاسے درآمدگاڑیوں پرعائد25فیصدٹیرف میں اضافہ ہوسکتاہے۔انہوں نے مزید کہا کہ کینیڈین وزیراعظم مارک کارنی سے اچھی گفتگو ہوئی ہے
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی