افریقی ممالک ملاوی اورموزمبیق میں سمندری طوفان فریڈی نے تباہی مچادی ہے،مختلف حادثات میں ہلاکتوں کی تعداد 200سے بڑھ گئی،غیرملکی میڈیا کیمطابق حادثات میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں،ملاوی میں حکام کی جانب سے 10اضلاع کو آفت زدہ قراردے دیا گیا ہے جو سب سے زیادہ طوفان سے متاثر ہوئے،سمندری طوفان ہفتے کو پہلے موزمبیق اوراس کے بعد ملاوی کے ساحلی علاقوں سے ٹکرایا، طوفانی ہواوں سے متاثرہ علاقوں میں مکانات کی چھتیں اڑ گئیں اوردرخت جڑوں سے اکھڑگئے،جبکہ موسلادھاربارشوں سیسیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے،حکومتی ڈیزاسٹرریلیف ایجنسی کیمطابق اب تک 20ہزارسے زیادہ لوگ بے گھرہو چکے ہیں، حکومت نے عوام سیان لوگوں کیلئے مدد کی اپیل کی جو بغیر خوراک اوررہائش کے کھلے آسمان تلے رہنے پرمجبور ہیں ،سمندری طوفان فریڈی گزشتہ ماہ بھی موزمبیق، ملاوی اور مڈغاسکر سے ٹکرایا تھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی