افغانستان کے صوبے دائی کنڈی میں شیعہ ہزارہ کمیونیٹی کے اجتماع پر مسلح افراد نے دھاوا بول دیا جس کے نتیجے میں کم از کم 15افراد ہلاک اور 6زخمی ہوگئے،افغان وزارتِ داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کربلا سے واپس آنے والے زائرین کے استقبال کے لیے موجود ان کے اہل خانہ اور شہریوں پر اندھا دھند فائرنگ کی گئی،حملے کی ذمہ داری داعش خراسان نے قبول کرلی جو طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد سے امام بارگاہوں اور طالبان سیکیورٹی فورسز پر متعدد خود کش حملوں میں ملوث رہی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی