افغان طالبان نے اپنے تاریخی گڑھ صوبہ قندھار میں سرکاری ٹیلی ویژن کی نشریات بند کر دی ہیں۔ رپورٹسکے مطابق ٹی وی بند کرنے کا فیصلہ ٹیلی ویژن پر جانوروں کے ساتھ انسانوں کی تصاویر اور ویڈیوز نشر کرنے کی وجہ سے ہوا، جسے طالبان جاندار مخلوق اور قانون کے مطابق حرام قرار دیتے ہیں۔ذرائع کے مطابق طالبان کی حکومت میں وزارت ثقافت اور اطلاعات نے ٹیلی ویژن کے کچھ ملازمین کو قندھار سے کابل منتقل کر دیا تھا، جبکہ ان میں سے بہت سے ملازمین کے کنٹریکٹ کو بھی ختم کردیا،اس کے علاوہ انہوں نے وضاحت کی کہ یہ فیصلہ گزشتہ ماہ تیرہ اگست کو جاری کیا گیا تھا، لیکن چینل نے نشریات اس وقت تک جاری رکھیں جب تک کہ اسے مکمل طور پر بند نہیں کر دیا گیا،افغان جرنلسٹس سینٹر نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ قومی ٹیلی ویژن کی بندش ملک کے میڈیا قانون کی خلاف ورزی ہے اور میڈیا کے کام کے شعبے میں ایک بہت سنگین دھچکا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی