بحر اوقیانوس میں ٹائی ٹینک کا ملبہ دکھانے کیلئے سمندر کی تہہ میں جانے والی آبدوز " ٹائٹن " کی ملکیتی کمپنی اوشین گیٹ نے تمام سرگرمیاں غیر معینہ مدت تک معطل کردی ہیں،غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اوشین گیٹ نے اپنی ویب سائٹ پر جاری مختصر پیغام میں کہا ہے کہ اوشین گیٹ نے تمام ایکسپلوریشن اور کمرشل آپریشنز کو معطل کر دیا ہے ،کمپنی نے بتایا کہ اوشین گیٹ کے سی ای او اسٹاکٹن رش بھی اس بدقسمت آبدوز میں سوار تھے جو 18جون کو روانہ ہوئی اور پھر 22جون کو اس کا ملبہ ملا،واضح رہے کہ گزشتہ ماہ ٹائی ٹینک کا ملبہ دکھانے کیلئے سمندر کی تہہ میں جانے کے سفر کے دوران آبدوز ٹائٹن پھٹ گئی تھی ، آبدوز ٹائٹن 18جون کو ٹائی ٹینک کی طرف غوطہ لگانے کے تقریبا 1گھنٹہ 45منٹ بعد ہی ممکنہ طور پر تباہ ہوگئی تھی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی