i بین اقوامی

ابوظبی،یواے ای کی کمپنی ایج کے دفاعی نمائش کے دوسرے روز2.2ارب ڈالرکے معاہدےتازترین

February 22, 2023

متحدہ عرب امارات(یواے ای)نے ابوظبی میں منعقدہ دفاعی صنعت کی بین الاقوامی نمائش کے دوسرے روز 8.14ارب درہم (2.22ارب ڈالر)مالیت کے دفاعی معاہدوں پر دست خط کیے ہیں،ابوظبی کی دفاعی فرم ایج نے جس کے اثاثوں کی مالیت گذشتہ سال قریبا 5ارب ڈالر تھی،سب سے بڑا معاہدہ اپنے ماتحت ادارے ہالکون کے لیے کیا ہے۔اس کے تحت ہالکون کو ڈیزرٹ اسٹنگ پی 5سسٹم مہیا کرنے کے لیے 4.7ارب درہم کا ٹھیکاملا ہے ، ہالکون نے اپنے ہنٹرسسٹم کے لیے 1.1ارب درہم کے معاہدے پر بھی دست خط کیے ہیں،متحدہ عرب امارات نے مقامی کمپنیوں کے ساتھ 7.6 ارب درہم مالیت کے معاہدے کیے ہیں جبکہ بین الاقوامی کمپنیوں کے ساتھ اس کے معاہدوں کی مالیت صرف 54کروڑ30لاکھ درہم تھی۔ یہ معاہدے اس سال کی بین الاقوامی دفاعی نمائش (آئی ڈی ای ایکس)میں غیر ملکی کمپنیوں کی بھاری موجودگی کے باوجود ہوئے ہیں۔اس میں امریکااور یورپ کی بڑی کمپنیاں بھی شریک ہیں،ایج کے ایک اور ماتحت ادارے ایڈاسی نے اپنے شیڈو سسٹم کے لیے 1.33ارب درہم کا معاہدہ کیا ہے۔ایج کے چیئرمین فیصل البنائی نیکہا کہ ہم نے گذشتہ سال مجموعی طور پر 5ارب ڈالر مالیت کے آرڈرز بک کیے تھے۔اس کے علاوہ نو یا دس ممالک کے لیے ایک ارب چالیس کروڑ ڈالر مالیت کے برآمدی آرڈر تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی