i بین اقوامی

ابوظہبی میں عالمی فیٹل میڈیسن فائونڈیشن کانگریس کا انعقادتازترین

September 30, 2024

ابوظہبی میں عالمی فیٹل میڈیسن فائونڈیشن کانگریس کا انعقاد کیا گیا،کا نفرنس میں فیٹل میڈیسن کے شعبے کے سرکردہ ماہرین نے شرکت کی ،متحدہ عرب امارات کے سرکاری میڈیا کے مطابق برجیل ہولڈنگز کی میزبانی میں ہونے والی اس کانگریس میں 14ممالک کے 500مندوبین ،فیٹل میڈیسن کے باوا آدم معروف پروفیسر کیپروس نیکولاڈیز سمیت دنیا بھر سے ماہرین شریک ہوئے ۔اس دوران شعبے میں ہونے والی پیش رفت پر 22 مقالے پیش کیے گئے جن میں جنین کی خرابیوں کی ابتدائی سکریننگ، پری ایکلیمپسیا، جنین کی نشوونما کے مسائل، مصنوعی پلاسینٹا اور فیٹل سرجری جیسے موضوعات شامل تھے۔متحدہ عرب امارات کی وزیر مملکت ڈاکٹر میثا بنت سالم الشامسی نے صحت کے شعبے کو فروغ دینے اور متحدہ عرب امارات کو فیٹل میڈیسن میں ایک سرکردہ مقام عطا کرنے میں اس طرح کے پروگراموں کی اہمیت پر زور دیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی