آسٹریلوی وزیر خارجہ پینی وونگ نے بھارت پر کینیڈا میں سکھوں کو نشانہ بنانے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم ان واقعات کی صاف و شفاف تحقیق کا مطالبہ کرتے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر کے دورہ آسٹریلیا کے دوران ان سے ملاقات میں آسٹریلوی وزیر خارجہ پینی وونگ نے کینیڈا میں سکھوں کو نشانہ بنانے پر تشویش کا اظہار کیا۔پینی وونگ نے کہا کہ سکھ برادری سمیت دیگر لوگوں کو آسٹریلیا میں محفوظ پناہ اور احترام کا حق ہے، ہم کینیڈا کے عدالتی عمل کا احترام کرتے ہیں اور ان واقعات کی صاف و شفاف تحقیق کا مطالبہ کرتے ہیں۔پینی وونگ نے مزید کہا کہ آسٹریلیا میں قانون کی حکمرانی، عدلیہ کی آزادی اور تمام ممالک کی خودمختاری جیسے معاملات کے سلسلے میں ایک اصولی موقف موجود ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی