i بین اقوامی

آسٹریلین پولیس کو قتل کے مقدمے میں مطلوب بھارتی شہری گرفتاری کے بعد آسٹریلیا منتقلتازترین

March 01, 2023

آسٹریلین پولیس کو قتل کے مقدمے میں مطلوب بھارتی شہری کو گرفتار ی کے بعد دہلی سے میلبرن منتقل کر دیا گیا۔بھارتی شہری راجویندر سنگھ آسٹریلین پولیس کو 2018 میں 24 سالہ نوجوان لڑکی تویاہ کورڈنگلی کے قتل کے مقدمے میں مطلوب تھا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارت سے گرفتار ملزم کو کوئنز لینڈ منتقل کرکے برسبن کے مجسٹریٹ کے سامنے پیش کرنے سے قبل آسٹریلوی ریاست وکٹوریا کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ملزم راجویر سنگھ کوگزشتہ سال نومبر میں دہلی سے گرفتار کیا گیا تھا، ان کا تعلق بھارتی ریاست پنجاب کے علاقے بوٹر کلاں سے ہے، قتل کے وقت وہ جائے واقعہ سے دو گھنٹے کے مصافت پر اِنسفیل میں رہائش پذیر تھے۔24 سالہ مقتولہ ٹویاہ کورڈنگلی کی لاش اکتوبر 2018 میں کوئنز لینڈ کے ساحل پر دریافت ہوئی تھی، خاتون کے قتل کو انتہائی سفاک، بے رحمانہ اور اور دیوانہ وار قتل قرار دیا گیا تھا۔گزشتہ سال آسٹریلوی حکام کی جانب سے راجویندر سنگھ کی معلومات دینے والے کو 1 ملین آسٹریلوی ڈالرز (تقریباً 17 کروڑ، 57 لاکھ 75 ہزارپاکستانی روپے) انعام دینے کا اعلان کیا گیا تھا۔آسٹریلوی پولیس حکام کا کہنا تھا کہ ملزم راجویندر سنگھ قتل کے چند گھنٹوں بعد ہی آسٹریلیا سے فرار ہو گیا تھا، جس کے بعد گرفتاری سے بچنے کیلئے وہ اگلے 4 سال تک بھارتی ریاست پنجاب میں چھپا رہا۔پولیس حکام کا کہنا تھا کہ ملزم کو بھارتی پولیس نے ایک خفیہ اطلاع کے بعد کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کیا، پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ ملزم پنجاب سے طبی معائنے کیلئے بھارتی دارالخلافہ دہلی کاسفر کر رہا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی