عرب ملک عمان میں ایران اور امریکا کے درمیان جوہری معاملے پر خفیہ مذاکرات کا انکشاف ہوا ہے،امریکا اور ایرانی حکام نے تہران کے جوہری پروگرام اور دیگر امور پر مزید بات چیت کے لیے عمان میں بالواسطہ بات چیت کی ہے،عرب میڈیا کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وائٹ ہاس کے مشرق وسطی کے کوآرڈینیٹر بریٹ میک گرک نے 8مئی کو عمان کا سفر کیا جب کہ ایران کی جانب سے اعلی جوہری مذاکرات کار علی باغیری کان خلیجی ملک میں موجود تھے،رپورٹ کے مطابق عمانی حکام نے سفارت کاروں کے درمیان پیغامات بھیجے جو الگ الگ مقامات پر تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ نے اپریل میں ایران کے ساتھ اس کے جوہری پروگرام پر ایک "عبوری معاہدے کا خاکہ پیش کیا تھا، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنانی نے ایک پریس بریفنگ میں کہا کہ مسقط مذاکرات خفیہ نہیں تھے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی