i بین اقوامی

آئر لینڈ، چینی ثقافت کے فروغ کے لئے تقریب کا انعقادتازترین

July 24, 2023

آئرلینڈ میں چینی ثقافت کو فروغ دینے کے لیے ڈبلن میں منعقد ہونے والی سالانہ تقریب 'چائنیز کلچر ان اے وین ' میں سینکڑوں مقامی شہر یوں نے شرکت کی۔ آئرلینڈ میں چینی کمیونٹی کی جانب سے چینی سفارت خانے کے تعاون سے منعقد ہونے والی اس تقریب کا انعقاد سب سے پہلے صبح کے وقت سینٹ اینز پارک میں کیا گیا تھا جس کے بعد تقریب کا مقام دوپہر میں ہربرٹ پارک منتقل کر دیا گیا۔ تقریب کا ہر سیشن تقریباایک گھنٹے تک جاری رہا جس کے دوران لوگوں کو نہ صرف روایتی چینی موسیقی اور رقص دیکھنے کا موقع ملا بلکہ چینی ثقافت کے حوالے سے سوال وجواب میں حصہ لے کر پانڈا کھلونوں اور لذیذ چینی کھا نوں جیسے چھوٹے تحفے بھی جیتنے کا موقع ملا۔ لوگوں کو روایتی چینی ملبوسات زیب تن کرنے اور تصاویر بنانے کی بھی اجازت تھی۔ تقریب کے علاوہ ایک تصویری نمائش بھی منعقد کی گئی جو بنیادی طور پر چین کی عظیم دیوار، ممنوعہ شہر اور مغربی جھیل جیسے حیرت انگیز مناظر کی عکاسی کرتی ہے ۔ ڈبلن سے تعلق رکھنے والی ایلزبتھ موہن نے بتایا کہ وہ اس تقریب میں بہت لطف اندوز ہوئیں۔انہوں نے خصو صی طور پر آئرلینڈ کی علامت سمجھے جانے والے موسیقی کے ساز آئرش ہارپ پر خوبصورت چینی موسیقی سے لطف اٹھا یا۔ انہوں نے کہا کہ موسیقی کی کوئی سرحد نہیں ہے۔ یہ مختلف ثقافتوں اور پس منظر کے حامل لوگوں کو جوڑتی ہے۔ تقریب کے ایک منتطم جیمز ژا نے کہا کہ ہم نے مسلسل تیسرے سال اس تقریب کا انعقاد کیا ہے۔ ہم اسے جاری رکھنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ اس تقریب سے مقامی رہائشیوں میں چینی ثقافت کی بہتر سمجھ بوجھ کو فروغ مل سکتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی