چینی مین لینڈ کی ترجمان نے تائیوان کی ڈیموکریٹک پروگریسو پارٹی کے حکام کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ وہ جان بوجھ کر تائیوان کے ہم وطنوں کی اکثریت کو "تائیوان کی آزادی" کی خواہشمند معمولی تعداد سے جوڑنے کی کوشش کررہے ہیں۔ ریاستی کونسل کے امورِتائیوان دفتر کی ترجمان ژو فینگ لیان نے یہ بات ایک سوال کے جواب میں کہی جس میں ان سے "تائیوان کی آزادی" کی علیحدگی پسند سرگرمیوں کے خلاف سزاں کی تفصیلات فراہم کرنے والی ویب سائٹ سیکشنز کے اجرا پر ڈی پی پی کے مسخ شدہ بیانیہ سے متعلق پوچھا گیا تھا۔ متعلقہ معلومات ریاستی کونسل کے تائیوان امور دفتر اور وزارت عوامی تحفظ کی ویب سائٹس پر دستیاب ہیں۔ ژو نے کہا کہ آبنائے تائیوان کے دونوں اطراف کے ہم وطن "تائیوان کی آزادی" کے خواہاں افراد کو سزا دینے کے اقدامات کی بھرپور تائید کرتے ہیں۔ ژو نے کہا کہ آبنائے پار کے ہم وطن یہ بھی سمجھتے ہیں کہ یہ سزا خاص کر "تائیوان کی آزادی" کے چند علیحدگی پسندوں اور ان کی علیحدگی سے متعلق مجرمانہ سرگرمیوں کو نشانہ بناتی ہے کیونکہ اس میں تائیوان کے ہم وطنوں کی اکثریت شامل نہیں ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ تائیوان چین کا حصہ ہے اور ملک "تائیوان کی آزادی" کی علیحدگی پسند قوتوں کو کسی بھی نام یا کسی بھی طریقے سے تائیوان کو چین سے الگ کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی