سائبر سپیس میں مشترکہ مستقبل کے ساتھ ایک برادری کی تعمیر کو ایک نئے مرحلے میں آگے بڑھانے کے بارے میں ایک نظریاتی سیمینار کا انعقاد بیجنگ میں کیا گیا۔ ورلڈ انٹرنیٹ کانفرنس کے زیر اہتمام منعقد ہونے والے اس سیمینار میں چین، جمہوریہ کوریا، برطانیہ، فرانس، سوئٹزرلینڈ اور آسٹریلیا کے تجربہ کار سائبر سپیس ماہرین نے شرکت کی۔ شرکا نے سائبر سپیس میں مشترکہ مستقبل کے ساتھ برادری کی تعمیر کی عالمی مطابقت، سائبر سکیورٹی پر بین الاقوامی تعاون، اور عالمی سائبر سپیس گورننس جیسے موضوعات پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے شفافیت اور انصاف کا تحفظ کرتے ہوئے سائبر سپیس میں خوشحالی، ترقی، امن اور استحکام کو فروغ دینے کے لئے مشترکہ کوششوں پر زوردیتیہوئے کہا کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے زیادہ سے زیادہ لوگ سائبر سپیس کی ترقی کے ثمرات بانٹ سکیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی