عالمی روبوٹ کانفرنس 2023 بیجنگ میں 16 سے 22 اگست تک منعقد ہوگی جس میں کٹنگ ایج کامیابیوں اور روبوٹ صنعت کی جدید ترین اشیا کو نمائش کے لئے پیش کیا جائے گا۔ چائنہ ایسوسی ایشن برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے ایک عہدیدار شوگوانگ ہونگ نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ عالمی روبوٹ کانفرنس 2023 ، فورم، نمائش اور مقابلے سمیت تین حصوں پر مشتمل ہوگی جس میں صنعت کے سرفہرست رجحانات پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔ مختلف شعبوں میں روبوٹ اختراع کے اطلاق کا منظرنامے پیش کیا جائے گا اور اعلی سطح کے برین۔ کمپیوٹر انٹرفیس اور مین۔ مشین تعاون کے مقابلوں کا انعقاد ہو گا۔ چائنیز انسٹی ٹیوٹ آف الیکٹرانکس کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل لیانگ لیانگ نے بتایا کہ ماہرین تعلیم، ماہرین، کاروباری افراد اور عالمی تنظیموں کے نمائندے اس کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ لیانگ نے بتایا کہ اندرون اور بیرون ملک کے 100 سے زائد روبوٹ اداروں کے نمائندے 500 سے زائد اشیا نمائش کے لئے پیش کریں گے جس میں مینوفیکچرنگ، زراعت ، طبی و صحت دیکھ بھال اور بڑھاپے کی خدمات جیسے روبوٹ سے متعلق 10ایپلی کیشن شعبوں کا احاطہ کیا جائے گا۔ رواں سال کی کانفرنس کی میزبانی بیجنگ بلدیاتی حکومت، وزارت صنعت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی اور چائنہ ایسوسی ایشن برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی مشترکہ طور پر کریں گے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی