i بین اقوامی

عالمی معیشت کے لیے مشکل سال ثابت ہوگا، آئی ایم ایفتازترین

January 02, 2023

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)کی ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا نے 2023زیادہ تر عالمی معیشت کے لیے مشکل سال ہونے سے متعلق خبردار کیا ہے ،آئی ایم ایف کی ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا نے کہا کہ2023 دنیا کی بیشتر معیشتوں کے لیے ماضی کے مقابلے میں پہلے سے زیادہ چیلنجنگ سال ہو گا ،جارجیوا نے کہا کہ امریکہ سب سے زیادہ لچکدار معیشت ہے، یوکرین کی جنگ سے یورپی یونین شدید متاثر ہوئی ہے اور اس سال یورپی یونین کے نصف ممالک کساد بازاری کا شکار ہوتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں،انہوں نے کہا کہ یہ سال چینی معیشت کے لیے بھی مشکل ہو گا،ان کا کہنا تھا کہ ابھرتی ہوئی معیشتوں کو دیکھتے ہوئے شرح سود اور ڈالر کی قدر میں اضافے کی وجہ سے یہ تصویر اور بھی زیادہ خوفناک ہے،انہوں نے ہمیں توقع ہے کہ عالمی معیشت کا ایک تہائی کساد بازاری کا شکار ہو جائے گا،جارجیوا نے کہا کہ چین میں قلیل مدت میں نئے قسم کے کورونا وائرس (COVID-19)کیسز میں اضافہ عالمی معیشت کے لیے بری خبر ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی