ایران کی حمایت یافتہ لبنانی تنظیم حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان لڑائی میں شدت کے بعد چین نے لبنان کو ہنگامی طبی سامان فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق چائنہ انٹرنیشنل کوآپریشن ایجنسی(سی آئی ڈی سی اے) کی جانب سے یہ اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اسرائیل نے حزب اللہ کے خلاف زمینی کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔ ادارے کے ترجمان لی منگ نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان لڑائی میں شدت آنے کے بعد لبنان میں کئی مقامات پر دھماکے اور فضائی حملے ہوئے ہیں جس میں بڑی تعداد میں اموات ہوئی ہیں۔بیان میں کہا گیا ہے کہ چین نے لبنانی حکومت کی درخواست پر لبنان کو ہنگامی انسانی بنیادوں پر طبی سامان فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ وہ انہیں ہنگامی حالات سے نمٹنے میں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی