i بین اقوامی

چینی وزیر خارجہ کی روسی ہم منصب سے ملاقات'سرگئی لاروف نے چین کو برکس سربراہی اجلاس کے کامیاب انعقاد پر مبارکبادتازترین

July 09, 2022

چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نیانڈونیشیا کے جزیرہ بالی میں جی 20وزرائے خارجہ کے اجلاس کے موقع پر اپنے روسی ہم منصب سرگئی لاروف سے ملاقات کی۔چینی ذرائع ابلاغ کے مطابق وانگ ای نے کہا کہ موجودہ بین الاقوامی صورتحال کے باوجود چین اور روس نے دونوں سربراہان مملکت کی سٹریٹجک رہنمائی میں معمول کے تبادلوں کو برقرار رکھا ہے اور مختلف شعبوں میں تعاون کو منظم انداز میں فروغ دیا ہے جس سے دو طرفہ تعلقات کی مضبوط لچک کا مظاہرہ کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ چین برکس سربراہی اجلاس میں روس کی فعال شرکت اور عالمی ترقی کو فروغ دینے کے لیے فراہم کی گئی خدمات کو سراہتا ہے۔ ہم سمٹ کے اہم نتائج کو نافذ کرنے، پائیدار ترقی کے 2030 ایجنڈے کے فروغ کو تیز کرنے، ترقی پذیر ممالک کے مشترکہ مفادات کے تحفظ اور بین الاقوامی انصاف کے تحفظ کے لیے روس سمیت تمام فریقین کے ساتھ کام کرنے کے لیے تیار ہیں۔روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے چین کو برکس سربراہی اجلاس کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد دی اور کہا کہ روس دونوں ممالک کے عوام کو بہتر طور پر فائدہ پہنچانے کے لیے دوطرفہ تعاون کو وسعت دینا چاہتا ہے۔ روس گلوبل ڈویلپمنٹ انیشیٹو اور گلوبل سکیورٹی انیشیٹو سمیت اہم تصورات کی حمایت کرتا ہے اور چین کے ساتھ ہم آہنگی اور تعاون کو مضبوط بنائے گا۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی