مقبوضہ بیت المقدس میں یہودی عبادت گاہ پر حملے کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک ہو گئے۔ مقبوضہ بیت المقدس میں یہودی عبادت گاہ پر حملہ مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کے حملے کے دو روز بعد ہواہے ۔ اسرائیلی حملے کے دوران 9 فلسطینیوں کی ہلاکت سے ماحول کشیدہ ہے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق یہودی عبادت گاہ میں فائرنگ کے وقت لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ حملے میں 7 افراد ہلاک جبکہ 10 زخمی ہوئے ۔پولیس کی جوابی فائرنگ سے حملہ آور بھی ہلاک ہوگیا۔ حماس کے ترجمان حازم قاسم نے ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ کارروائی جنین میں قابضین کے جرائم کا جواب اور قابضین کے مجرمانہ اقدامات کا قدرتی ردعمل ہے۔ اسلامی جہاد تنظیم نے بھی اس حملے کا خیر مقدم کیا گیا ہے تاہم کسی فلسطینی گروپ نے تاحال اس کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ امریکا کے صدر جو بائیڈن نے اسرائیلی وزیراعظم سے رابطہ کرکے فائرنگ کے واقعہ کی مذمت کی اور اسے دہشت گردی کا خوفناک حملہ قرار دیاتاہم مغربی کنارے میں اسرائیلی فورسز کی دہشتگردی پر کوئی مذمت نہیں کی گئی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی