امریکی محکمہ خارجہ نے خبردار کیا ہے کہ جنوبی لبنان میں اسرائیل کی فوجی دراندازی کو غزہ کی پٹی پر حملے جیسی صورت حال میں تبدیل کرنا قابل قبول نہیں ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے معمول کی نیوز بریفنگ میں اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے بارے میں پوچھے گئے سوال پر صحافیوں کو بتایا کہ ہم لبنان کی صورت حال کو غزہ کی صورت حال میں تبدیل ہوتے نہیں دیکھ سکتے اور نہ ہی چاہیں گے یہ یقینا قابل قبول نہیں ہوگا۔انہوں نے کہا کہ میں بالکل واضح کر رہا ہوں کہ لبنان میں ایسی کوئی بھی فوجی کارروائی نہیں ہونی چاہیے جس کے نتیجے میں غزہ جیسی صورتحال پیدا ہو۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی