فرانس میں الجیرین نوجوان کو پولیس کی جانب سے قتل کیے جانے کے بعد اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے دفتر نے فرانس پر زور دیا کہ وہ اپنے سیکورٹی اداروں میں نسلی امتیاز پر مبنی اصولوں کا قلع قمع کرے،عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے دفتر کی ترجمان روینا شمداسانی نے جنیوا میں ایک پریس بریفنگ میں کہا کہ ہمیں فرانس میں پولیس کے ہاتھوں 17سالہ شمالی افریقی نژاد (الجیرین)نوجوان کی ہلاکت پر تشویش ہے،انہوں نے کہا کہ یہ فرانس کے لیے ایک لمحہ فکریہ ہے کہ وہ قانون نافذ کرنے والے اداروں میں نسل پرستی اور امتیازی سلوک کے گہرے مسائل کو سنجیدگی سے حل کرے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی