بھارتی اسپنر ورون چکرورتی نے اپنے اسٹائل کو ٹیسٹ کرکٹ کے لیے ناموزوں قرار دے دیا۔انہوں نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ ٹیسٹ کرکٹ میں تواتر سے 20 سے 30 اوورز کرانا ہوتے ہیں اور میں ایسا نہیں کر پائوں گا، میں زیادہ سے زیادہ 10 سے 15 اوورز کروا سکتا ہوں۔ورون چکرورتی نے کہا کہ اگرچہ مجھے ٹیسٹ کرکٹ میں بھی دلچسپی ہے لیکن میرا بولنگ کا انداز اس فارمیٹ کے لیے موزوں نہیں ہے، میں تقریبا میڈیم پیس پسند کرتا ہوں۔واضح رہے کہ انہوں نے حالیہ چیمپیئنز ٹرافی کی بھارتی فتح میں کلیدی کردار ادا کیا تھا اور ایونٹ میں 9 وکٹیں لے کر مشترکہ طور پر کامیاب ترین بولر کا اعزاز پایا تھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی