کے ٹو اسکواش پی ایس اے ویمنز چیلنجر کے فیصلہ کن معرکہ میں مصر کی ٹاپ سیڈ زینا زین نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے امریکا کی لوسی اسٹیفانونی کو 1-3 سے شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ ون ورلڈ اسکواش کے اشتراک سے منعقدہ ایونٹ کا فانل زینا زین نے فانل 9-11، 7-11، 11-8، 3-11سے جیتا۔اختتامی تقریب میں ون ورلڈ اسکواش کے بانی کرامت اللہ خان، ٹورنامنٹ ڈائریکٹر محمد نوید عالم اور دیگر شخصیات نے شرکت کی۔اس موقع پر کرامت اللہ خان نے کہا کہ ان کا مقصد امریکا میں اسکواش کے کھیل کو فروغ دینا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی