i کھیل

پی ایس ایل کی تاریخ میں پہلی بار پشتو کمنٹری متعارفتازترین

April 28, 2026

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی 11 سالہ تاریخ میں پہلی مرتبہ پشتو زبان میں کرکٹ کمنٹری متعارف کرادی گئی ۔پی ایس ایل فرنچائز پشاور زلمی کے اشتراک سے سیزن 11 کے باقی میچز میں پشتو میں کرکٹ کمنٹری متعارف کرائی جارہی ہے۔ ایونٹ میں پشاور زلمی کے بقیہ میچز میں ایک ڈیجیٹل پلیٹ فارم سے پشتو کمنٹری نشر کی جائے گی۔ایونٹ میں لیگ مرحلہ مکمل ہوچکا ہے ۔ کوالیفائراور 2 ایلیمنیٹرز شروع ہوگئے ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی