i کھیل

سابق فاسٹ بولر جیف ایلوٹ نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر تعیناتتازترین

April 28, 2026

سابق فاسٹ بولر جیف ایلوٹ کو نیوزی لینڈ کرکٹ کا چیف ایگزیکٹیو آفیسر تعینات کر دیا گیا۔نیوزی لینڈ کرکٹ کے بیان کے مطابق سابق انٹرنیشنل فاسٹ بولر، بزنس مین اور ایڈمنسٹریٹر جیف ایلوٹ کو سی ای او مقرر کیا گیا ہے۔ انہوں نے 1996 سے 2000 کے درمیان 10 ٹیسٹ اور 31 ون ڈے میچز میں نیوزی لینڈ کی نمائندگی کی ہے۔جیف ایلوٹ 2008 سے 2010 تک نیوزی لینڈ کرکٹ میں جی ایم کرکٹ رہ چکے ہیں۔وہ یکم جولائی سے نیوزی لینڈ کرکٹ کے نئے سی ای او کی ذمے داریاں سنبھالیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی