i کھیل

جونیئر ایشیا ہاکی کپ: تربیتی کیمپ کا آغاز ہوگیاتازترین

April 28, 2026

جونیئر ایشیا ہاکی کپ کی تیاریوں کے لیے قومی انڈر 18 ہاکی ٹیم کے تربیتی کیمپ کا باضابطہ آغاز ہوگیا ۔نصیر بندہ ہاکی اسٹیڈیم اسلام آباد میں 25می تک جاری رہنے والے تربیتی کیمپ میں چھ گول کیپرز کا انتخاب کیا گیا ہے جن میں کسٹمز کے غلام مصطفی، آرمی کے مزمل عمر، سندھ کے نعمان خان، پنجاب کے حمزہ خالد، گلگت بلتستان کے میثم عباس اور بلوچستان کے حنیف شاہد شامل ہیں۔ڈیفنڈرز اور مڈ فیلڈرز میں عاصم حیدر، حسن اکبر (کسٹمز) ، مزمل سعید (آرمی) ، نعمان حنیف (پنجاب) ، روحان خان (سندھ)، احسان، عزیر، حسن نیاز (کے پی کے) ، عثمان بیگ، اسنان خان، زمان گجر (کسٹمز) ، وقاص نعیم، امان حسین، عبداللہ، شاہد اللہ(پنجاب) ، عثمان اصغر (آرمی) اور عثمان غنی(سندھ) شامل ہیں۔

سٹرائیکرز میں محمد عثمان، عبداللہ اعوان، عدیل افضل، محمد حمزہ، یحیی نجیب (کسٹمز)، علی حنزلہ، سلمان یاسین، شعیب سلطان، زین (آرمی) ، رانا عبدالسمیع، زنیر، ابو سفیان، فرحان اسلم، حسین نور، زین عابد، ارسلان، احسان الہی، تیمور (پنجاب) ، شرجیل، عباس (کے پی کے)، عبدالباسط (اسلام آباد) ، فیضان، فاخر ناصر (سندھ) شامل ہیں۔پاکستان ہاکی فیڈریشن نے تربیتی کیمپ کی نگرانی ہیڈ کوچ قمر ابراہیم کرینگے جبکہ کوچنگ پینل میں ریحان بٹ، عمر بھٹہ، اور یاسر اسلام شامل ہیں۔جونیئر ایشیا کپ جاپان میں شیڈول ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی