i پاکستان

ژوب میں تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام، سڑک کنارے برآمد شدہ ڈیٹونیٹر ناکارہ بنا دیاتازترین

November 11, 2025

بلوچستان پولیس نے ضلع ژوب کے علاقے شیخان آبادی میں دہشت گردوں کے ایک بڑے تخریب کاری کے منصوبے کو ناکام بنا دیا۔پولیس حکام کے مطابق، شیخان آبادی کے قریب سڑک کنارے مشکوک ڈیٹونیٹر برآمد ہوا جس پر فوری طور پر بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کر لیا گیا۔ بی ڈی ایس کے اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر ڈیٹونیٹر کو ناکارہ بناتے ہوئے تلف کر دیا۔ایس ایچ او ژوب کا کہنا ہے کہ بروقت کارروائی سے کسی بڑے جانی و مالی نقصان سے بچائو ہوا، علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ کسی بھی مشکوک چیز یا سرگرمی کی فوری اطلاع مقامی تھانے پر دی جائے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی