i پاکستان

طورخم تجارتی گزرگاہ دوطرفہ تجارت کیلئے کھولنے کی تیاریاں مکملتازترین

October 21, 2025

پاک افغان طور خم سرحد دسویں روز بھی بند رہی تاہم تجارتی گزرگاہ کودوطرفہ تجارت کیلئے جلد کھولنے کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں ، کسٹم حکام کا کہنا ہے کہ عملہ طورخم ٹرمینل میں تعینات کردیا گیا اور کارگو گاڑیوں کی کلیئرنس کیلئے اسکینر نصب کردئیے گئے ہیں۔کسٹم حکام کے مطابق تجارتی گزرگاہ بند ہونے سے کارگو گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں۔دوسری جانب افغان کسٹم حکام کے مطابق افغان سائیڈ پر بھی کسٹم عملہ تعینات کردیا گیا ہے۔ دونوں ممالک کے حکام نے سرحد کو کھولنے پر اتفاق کرلیا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی سفارتی حکام نے بتایا کہ دونوں ملکوں کے حکام نے طورخم بارڈر کھولنے پر اتفاق کرلیا ہے۔حکام کے مطابق اگر کوئی اور تنازع نہ ہوا تو اگلے 24 سے 48 گھنٹے میں پاک افغان طورخم بارڈر کھول دیا جائے گا۔بارڈر حکام کا موقف ہے کہ اعلی حکام سے احکامات موصول ہوتے ہی بارڈر کھول دیا جائے گا، جس کے بعد دونوں ملکوں میں باضابطہ قافلوں کی آمدورفت شروع ہوجائے گی۔پاک افغان طورخم بارڈر گزشتہ دس روز سے بند ہے، تجارت اور پیدل آمدورفت بدستور معطل رہی، چمن، طورخم، غلام خان اور انگور اڈا پر سیکڑوں گاڑیاں پھنس گئیں، مال بردار گاڑیوں میں سامان خراب ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی