i پاکستان

تیر اور شیر کے درمیان شادی تیسری قوت نے زبردستی کرائی ہے، حافظ حمداللہتازترین

February 22, 2024

جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی رہنما حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ تیر اور شیر کے درمیان یہ شادی بالجبر ہے اور تیسری قوت نے زبردستی کرائی ہے ، بلاول بھٹو زرداری سے پوچھ لیں وہ اس سیاسی شادی پر خوش نہیں ہیں، جے یو آئی کا پیغام واضح ہے فی الحال تو پارلیمنٹ جائیں گے، پارلیمنٹ میں بھی اپوزیشن کا کردار ادا کریں گے اور باہر بھی سسٹم کے خلاف تحریک چلائیں گے۔ سیاسی اور معاشی استحکام کے لیے شفاف الیکشن کا ہونا ضروری تھا،نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے حافظ حمداللہ نے کہا کہ معاہدہ تو یہ ہونا تھا کہ بیروزگاری اور مہنگائی کا خاتمہ کیسے کریں گے، وہاں بدقسمتی سے اقتدار اور کرسیوں کی تقسیم کی بات کی جا رہی تھی، پیپلز پارٹی اور(ن)لیگ نے پاور شیئرنگ کی اور عوام کے لیے ایک لفظ نہیں تھا،جے یو آئی رہنما نے کہا کہ ہماری جماعت اس قسم کی حکومت کا حصہ نہ بنتی ہے اور نہ بنے گی، جو حکومت انہوں نے بنائی ہے یہ صرف اقتدار کے لیے ہے، قوم کی ترقی کے لیے نہیں، دونوں بڑی جماعتیں کل اقتدار میں نہیں تھیں تو کہتی تھیں کہ دھاندلی ہوئی آج اقتدار میں جارہے ہیں تو کہتے ہیں دھاندلی نہیں ہے، سیاسی اور معاشی استحکام کے لیے شفاف الیکشن کا ہونا ضروری تھا۔حافظ حمداللہ نے کہا کہ الیکشن سے پہلے ہم سن رہے تھے کہ فلاں صوبہ فلاں جماعت اور وفاقی حکومت فلاں کو دی جا رہی ہے، جو ہم الیکشن سے پہلے سن رہے تھے الیکشن کے بعد وہی کچھ ہوا، صاف اور شفاف الیکشن تو ہوا ہی نہیں، اس لیے ہم تحریک چلائیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی