i پاکستان

کراچی ،ٹریفک حادثات میں میاں، بیوی اور بچے سمیت چار افراد جاں بحقتازترین

January 30, 2026

کراچی میں جیکسن کے علاقے میں نیٹی جیٹی پل پر کیماڑی کی جانب جاتے ہوئے ایک تیز رفتار ٹرک نے موٹرسائیکل سوار خاندان کو کچل دیا۔افسوسناک واقعے میں موٹرسائیکل پر سوار میاں ،بیوی اور بچے سمیت تینفراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ بلدیہ ٹائون میں ٹریلر کی موٹرسائیکل کو ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔عینی شاہدین کے مطابق پہلا حادثہ اتنا شدید تھا کہ سڑک پر موجود افراد سکتے میں آ گئے۔ اطلاع ملتے ہی امدادی ادارے موقع پر پہنچے۔جاں بحق خاتون کی لاش ایدھی ایمبولینس کے ذریعے جبکہ مرد اور بچے کی لاشیں چھیپا ایمبولینسوں کے ذریعے سول اسپتال منتقل کی گئیں۔

پولیس کے مطابق جاں بحق افراد کی شناخت سکندر، سکینہ اور 3 سالہ قاضیان کے نام سے ہوئی ہے۔واقعے کے بعد ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا، جبکہ پولیس نے حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ دوسری جانب بلدیہ ٹائون میں ٹریلر کی موٹرسائیکل کو ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہوا، متوفی کی شناخت 38 سالہ نجم شبیر کے نام سے ہوئی۔ پولیس نے ڈائیور کو گرفتار کرکے ڈمپر تحویل میں لے لیا۔پولیس کیمطابق جاں بحق شخص کی شناخت نجم بشیر کے نام سے ہوئی، متوفی سرکاری ادارے کا ملازم ہے، متوفی کی 4 سال قبل شادی ہوئی تھی۔رواں سال کے پہلے ماہ میں ہیوی ٹریفک حادثات میں جاں بحق افراد کی تعداد 20 ہوگئی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی