عالمی منڈی میں سونے کی قیمت کم ہوگئی جبکہ خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔رپورٹس کے مطابق سونے کی قیمت میں ریکارڈ اضافے کے بعد ایک ہی دن میِں 4 فیصد سے زائد کمی دیکھی گئی اور یہ 5 ہزار 150 ڈالر فی اونس پر آگئی۔ سونے کی قیمت 5 ہزار 594 ڈالر کی ریکارڈ سطح سے نیچے آگئی ہے۔ادھر پاکستان میں مقامی مارکیٹ میں صرف 29 دن میں فی تولہ قیمت میں 118000 روپے کا ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔ فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 54 ہزار روپیسے بڑھ کر 5 لاکھ 72 ہزار روپے سے تجاوز کر گئی ہے۔ماہرین کے مطابق ایک سال میں ہونے والا اضافہ صرف ایک ماہ کے دوران ریکارڈ کیا گیا،جو سونے کی تاریخ کا غیر معمولی رجحان قرار دیا جا رہا ہے۔دوسری جانب عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 4 فیصد بڑھ کر 5 ماہ کی بلند سطح پر آگئیں۔ برینٹ خام تیل 71 جبکہ ڈبلیو ٹی آئی خام تیل 65.56 ڈالر فی بیرل کی سطح پر موجود ہے۔عالمی مارکیٹ کے زیراثر پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی