تین روز کی بندش کے بعد لاہور سمیت پنجاب کے سرکاری تعلیمی ادارے آج کھل گئے۔ سرکاری سکولوں میں حاضری معمول سے انتہائی کم رہی جبکہ کالج اور یونیورسٹیاں پیر کے روز سے باقاعدہ کھلیں گی، پرائیویٹ اے پلس اور اے کیٹگری کے سکولز ہفتہ کو بھی بند رہے، ہفتہ کو بیشتر پرائیوٹ سکولز بند ہی رہتے ہیں۔ پنجاب کے 9 بورڈز کے زیر اہتمام نویں جماعت کے ملتوی امتحانات کا نیا شیڈول جاری نہ ہو سکا۔ دوسری جانب برٹش کونسل نے پاکستان میں اے اور او لیول کیمبرج امتحانات پیر سے بحال کرنے کا اعلان کر دیا، کیمبرج اسسمنٹ انٹرنیشنل کے مطابق پیر 15 مئی سے پرچے طے شدہ شیڈول کے مطابق ہوں گے۔ خیال رہے کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی گرفتاری کے بعد ہونے والے احتجاج کی وجہ سے سکولز بند اور امتحانات متاثر ہوئے تھے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی