برطانوی وزیرداخلہ شبانہ محمود نے برطانیہ اورپاکستان کے تعلقات کو انتہائی مضبوط اور مثبت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کی حکومتیں مسلسل رابطہ میں رہتی ہیں۔لندن میں ایک انٹرویو میں شبانہ محمود نے برطانوی امیگریشن سسٹم میں موجود سقم دور کرنے کو اولین ترجیح قرار دیا اور کہا کہ قانونی اور غیر قانونی امیگرینٹس دونوں ہی امیگریشن سسٹم کا استحصال کرتے چلے آ رہے ہیں۔برطانوی وزیرداخلہ نے بڑھتے ہوئے اسٹریٹ کرائمز پر قابو پانے کے لیے پولیس ریفارمز کو ناگزیر قرار دیا۔شبانہ محمود کا کہنا تھا کہ ان کی شناخت برٹش ، انگلش ، برمنگھم کی رہائشی مسلمان کی ہے جس کے والدین کا تعلق آزاد کشمیر سے ہے اور انہیں اس پر فخر ہے۔شبانہ محمود نے بتایا کہ وہ پاکستانی کھانوں کی شوقین ہیں اور خود بھی اچھے کھانے بناتی ہیں ، ان کی اسپیشیلیٹی پالک گوشت اور قیمہ ہے ، ویک اینڈ پر جب گھر جاتی ہین تو والدہ کے ہاتھ کے بنے کھانے کھاتی ہیں ۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی