i پاکستان

پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان بحری تعاون مزید بڑھانے پر اتفاقتازترین

February 03, 2026

آذربائیجان کی بحریہ کے کمانڈر ریئر ایڈمرل شاہین محمدوف نے نیول ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا جہاں پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان بحری تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق آذر کمانڈر نے نیول ہیڈکوارٹرز میں پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف سے ملاقات کی، ملاقات میں علاقائی بحری سلامتی اور دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔پاکستان نیوی کے چاق و چوبند دستے نے معزز مہمان کو گارڈ آف آنر پیش کیا،آذربائیجان نیوی کے کمانڈر نے یادگارِ شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔ ملاقات میں پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان بحری تعاون کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا گیا، تربیت اور دفاعی شعبے میں تعاون بڑھانے کے امکانات پر گفتگو ہوئی، پاکستان نیوی کے جاری منصوبوں پر معزز مہمان کو بریفنگ دی گئی۔آذربائیجان کے امیر البحر کے دورہ سے پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان برادرانہ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے، آذربائیجان نیوی کے کمانڈر کا دورہ دوطرفہ بحری تعاون کے لیے اہم ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی