نائب کمانڈر انچیف لیبیا لیفٹننٹ جنرل صدام خلیفہ حفتر نے ائیرہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا اور سربراہ پاک فضائیہ ائیرچیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات کی جس میں دو طرفہ دفاعی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کے مطابق لیبیا کے وفد کو نیشنل ایرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک کے ذریعے پاک فضائیہ کے اقدامات سے آگاہ کیا گیا جبکہ وفد نے پاک فضائیہ کے فضائی اور زمینی عملے کے آپریشنل تجربے سے استفادہ کرنے میں گہری دلچسپی کا اظہارکیا۔ ائیر چیف نے لیبیا کے وفد کو فضائیہ کی صلاحیتوں میں اضافے کیلئے پاک فضائیہ کی بھرپور معاونت کی یقین دہانی کروائی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی