امریکی جریدے یوریشیا نے کہا ہے کہ پاکستان میں دہشت گرد حملے براہِ راست افغان سر زمین سے جڑے ہیں۔امریکی جریدے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اقوامِ متحدہ کے مطابق طالبان کے دعوے قابلِ اعتماد نہیں، افغانستان میں 20 سے زائد دہشت گرد گروہ سلامتی امور کے دعوے بے نقاب کرنے کیلئے کافی ہیں۔امریکی جریدے کا کہنا ہے کہ ورلڈ بینک کے مطابق افغانستان کی معیشت بقا کی بنیاد پر چل رہی ہے، افغانستان میں برانڈنگ اور حقیقت کے درمیان سب سے بڑا خلا حکمرانی کا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں عالمی جریدے یوریشیا ریویو نے سرحد پار دہشت گردی پر پاکستان کے موقف کی تائید کرتے ہوئے افغان طالبان کو عالمی سیکیورٹی کیلئے خطرہ قرار دیا تھا۔یوریشیا ریویو اور اقوامِ متحدہ کی رپورٹس میں کہا گیا تھا کہ افغانستان میں القاعدہ، ٹی ٹی پی سمیت 20 سے زائد دہشت گرد تنظیمیں سرگرم ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی