i پاکستان

طالبان کے فیصلے اس وقت دہلی سے اسپانسر ہورہے ہیں، لگتا نہیں یہ سیز فائر زیادہ دیر نکال پائے گا ،خواجہ آصفتازترین

October 16, 2025

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ طالبان کے فیصلے اس وقت دہلی سے اسپانسر ہورہے ہیں۔ ، افغان طالبان اس وقت بھارت کی پراکسی بنے ہوئے ہیں، کابل دہلی کی پراکسی وار لڑ رہا ہے، لگتا نہیں یہ سیز فائر زیادہ دیر نکال پائے گا۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ افغان طالبان کالعدم ٹی ٹی پی اور فتنہ الخوارج کے ساتھ شامل ہوچکے ہیں، افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کی سوچ ایک ہی ہے، جنگ بڑھائی گئی تو پوری طاقت سے جواب دیں گے۔ خواجہ آصف نے کہا کہ افغانستان کے ساتھ 48 گھنٹے کیلئے جنگ بندی ہوئی ہے، کچھ دوست ملکوں کی مداخلت پر 48 گھنٹے کا سیز فائر ہوا ہے، اس وقت جنگ بندی برقرار ہے لیکن لگتا نہیں یہ سیز فائر زیادہ دیر نکال پائے گا۔وزیر دفاع نے کہا کہ افغان طالبان جو ٹینک دکھا رہے ہیں ایسے ٹینک پاکستان کے پاس نہیں، افغانستان سیز فائر کی خلاف ورزی کرتا رہا تو جواب دینا پڑے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی