i پاکستان

سرگودھا، باغ خراب کرنے پر بکری کو موت کے گھاٹ اتاردیا گیاتازترین

June 27, 2025

سرگودھا کے علاقے بھاگٹانوالہ میں مبینہ طور پر باغ خراب کرنے پر بکری کو مار دیا گیا۔پولیس کے مطابق بکری کی مالکن نے الزام عائد کیا ہے کہ مخالفین نے بکری کو مار کر گھر کے باہر پھینک دیا۔ پولیس کا بتانا ہے کہ ملزمان کے ساتھ زمین کا تنازع چل رہا ہے جس کے پیش نظر انہوں نے مبینہ طور پر باغ خراب کرنے پر بکری کو مارڈالا۔پولیس کے مطابق خاتون کی درخواست پر واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی