اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) ڈیٹ گوادر نے پہلی بار سمندری انٹیلی جنس بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے 300 کلوگرام چرس برآمد کر لی۔ترجمان اے این ایف کے مطابق مکران کوسٹل لائن کے قریب پڈی زر، گوادر کے گہرے سمندر میں منشیات سے بھری ایک تیز رفتار کشتی کو روکا گیا، کارروائی کے دوران منشیات سمگلنگ نیٹ ورک کے دو اہم کارندوں کو گرفتار کر لیا گیا۔ملزمان کے قبضے سے 300 کلوگرام اعلی معیار کی چرس برآمد کی گئی۔ترجمان کے مطابق نیٹ ورک پاکستان کے مغربی مکران ساحل سے یمن، خلیجی ریاستوں اور افریقی ممالک تک تیز رفتار کشتیوں کے ذریعے منشیات سمگل کرنے میں ملوث تھا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان، برآمد شدہ منشیات اور ضبط شدہ تیز رفتار کشتی کو مزید قانونی کارروائی کیلئے پولیس سٹیشن اے این ایف گوادر منتقل کر دیا گیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی