سردیوں کی آمد کیساتھ مرغی اور انڈوں کے نرخ بڑھانے لگے۔کوٹ ادو اور تلمبہ کی مارکیٹوں میں انڈے اور مرغی کے گوشت کی سرکاری نرخوں میں فروخت خواب بن گئی۔ کوٹ ادو میں انڈے 350 روپے درجن ، چکن 500 روپے فی کلو تک پہنچ گیا جبکہ سرکاری ریٹ لسٹ کے مطابق چکن 451 روپے ،انڈے 300 روپے فی درجن ہیں۔ تلمبہ میں کئی روز سے چکن کا فی کلو نرخ419 روپے پر برقرار ہے۔ دکانداروں کا کہنا ہے کہ گورنمنٹ ڈیلرز کو سرکاری نرخوں پر پابند کرے تو عام عوام کو ریلیف ملے گا، قیمت کم ہو تو کاروبار بہتر ہو سکتا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی