i پاکستان

سویڈن میں 90 روزہ قیام کیلئے درخواست کے ساتھ تازہ اور درست بینک اسٹیٹمنٹ جمع کروانا ہوگیتازترین

December 02, 2025

سویڈن میں 90 روزہ قیام کیلئے پاکستانی شہری کو درخواست کے ساتھ تازہ اور درست بینک اسٹیٹمنٹ جمع کروانا ہوگی تاکہ ان کے موجودہ بینک بیلنس کی تصدیق ہو سکے۔ اس دستاویز کو منسلک کرنے کا مقصد یہ ثابت کرتا ہے کہ درخواست دہندہ ایک حقیقی اور قابلِ اعتبار شخص ہے جو ملک میں غیر قانونی طور پر قیام کی کوشش نہیں کرے گا۔میڈیارپورٹ کے مطابق ہر سال دنیا بھر سے بے شمار سیاح سویڈن کی خوبصورتی دیکھنے اور پرسکون چھٹیاں گزارنے کیلئے جاتے ہیں۔ کچھ ممالک کے شہریوں کو ویزے کے بغیر داخلے کی اجازت ہے لیکن زیادہ تر غیر ملکی(جن مین پاکستانی بھی شامل ہیں) کو شینگن ویزا کی درخواست دینا پڑتی ہے۔پاکستانی شہریوں کیلئے شینگن ویزا درخواستوں کی کارروائی سویڈش سفارت خانہ کرتا ہے جبکہ پاکستان میں مقیم غیر ملکیوں کی درخواستیں بھی یہیں نمٹائی جاتی ہیں۔

قواعد کے مطابق درخواست گزار کو شینگن ویزا درخواست کے ساتھ بینک اسٹیٹمنٹ بطور مالی وسائل کا ثبوت جمع کروانا ہوتا ہے۔ اس اسٹیٹمنٹ سے ظاہر ہوتا ہے کہ مسافر کے پاس یورپی ملک میں قیام کے دوران اخراجات پورے کرنے کیلئے کافی رقم موجود ہے۔شینگن ویزا کیلئے درخواست گزاروں کو گزشتہ 6 ماہ کی بینک اسٹیٹمنٹ جمع کروانی ہوتی ہے جو بینک کی جانب سے باقاعدہ دستخط شدہ اور اسٹامپ شدہ ہو۔ایک سیاح کیلئے سویڈن میں روزانہ اخراجات پورے کرنے کیلئے اوسطا 80 یورو درکار ہوتے ہیں۔ اگر کوئی سویڈن میں 90 روزہ قیام کرتا ہے تو اس کے اکائو نٹ میں 7200 یورو موجود ہونا لازمی ہے۔ لہذا پاکستانی درخواست گزاروں کے پاس ویزا درخواست کے وقت تقریبا 23 لاکھ روپے موجود ہونا لازمی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی