i پاکستان

سوات اور گردونواح میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.4 ریکارڈ، لوگوں میںخوف و ہراس پھیل گیاتازترین

October 15, 2025

خیبرپختونخوا کے ضلع سوات میں مینگورہ شہر اور گردونواح میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.4 ریکارڈ کی گئی جب کہ اس کی زیرِ زمین گہرائی 47 کلو میٹر تھی، زلزلے کا مرکز مینگورہ شہر کا پہاڑی علاقہ بتایا جا رہا ہے۔زلزلے کے باعث کئی شہروں میں خوف و ہراس پھیل گیا، متعدد مقامات پر لوگ گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے جب کہ شہریوں نے بلند آواز میں کلمہ طیبہ کا ورد شروع کر دیا۔زلزلے کے جھٹکے سوات کے علاوہ قریبی علاقوں میں بھی محسوس کئے گئے تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔مقامی انتظامیہ کے مطابق تمام سرکاری اداروں کو الرٹ کردیا گیا ہے اور صورت حال پر نظر رکھی جا رہی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ہندوکش پہاڑی سلسلہ زلزلوں کا حساس خطہ ہے، جہاں وقتا فوقتا جھٹکے محسوس کئے جاتے رہتے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی