i پاکستان

سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا گرفتار ، جیل منتقلتازترین

November 07, 2025

چیئرمین سنی اتحاد کونسل اور رکن قومی اسمبلی صاحبزادہ حامد رضا کو گرفتار کرکے فیصل آباد سینٹرل جیل منتقل کردیا گیا جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ حامد رضا کی گرفتاری نہیں ہوئی، انہوں نے سرینڈر کیا ہے۔ پولیس کے مطابق صاحبزادہ حامد رضا کو اسلام آباد پولیس نے گرفتار کر کے فیصل آباد پولیس کے حوالے کیا تھا، فیصل آباد پولیس نے حامد رضا کو انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا تھا۔ عدالت نے انہیں جیل بھیجنے کا حکم دیا۔پولیس کے مطابق حامد رضا پولیس کو متعدد مقدمات میں مطلوب تھے، عدالت سے سزا یافتہ ہیں۔ دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حامد رضا نے خود کو سرینڈر کیا ہے، یہ ان کی اپنی مرضی اور فیصلہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ حامد رضا کا ایک ہی کیس ہے ان پر جو الزام لگایا ہے وہ بے بنیاد ہے۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ سہیل آفریدی کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت نہیں مل سکی۔ ملاقات ہوگی، تیمارداری بھی ہوگی تو اچھی خبریں آئیں گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی