سندھ بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ میں توسیع کردی گئی۔اس ضمن میں جاری نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے بھر میں اب 12 دسمبر تک دفعہ 144 نافذ رہے گی جس کے تحت 5 افراد سے زائد کے اجتماع پر پابندی ہوگی۔محکمہ داخلہ کے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہیکہ دفعہ 144 کے دوران صوبے بھر میں احتجاج،دھرنوں اور ریلیوں پرپابندی ہوگی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی