i پاکستان

سندھ ہائیکورٹ ،بچے کے مین ہول میں گر موت کی عدالتی انکوائری کی درخواست آج سماعت کیلئے مقررتازترین

December 04, 2025

سندھ ہائی کورٹ نے کراچی کی نیپا چورنگی پر مین ہول میں گر کر بچے کی موت کی عدالتی انکوائری کی درخواست پر سماعت آج 5 دسمبر (جمعہ)کو مقرر کردی۔یہ درخواست سابق رکن قومی اسمبلی عالمگیر خان نے دائر کی، جس میں میئر کراچی سمیت دیگر حکام کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ سانحہ نیپا چورنگی کی حقیقت سامنے لانے کے لیے سیشن جج سے عدالتی انکوائری کرائی جائے۔ مزید استدعا کی گئی ہے کہ میئر کراچی اور 25 ٹان چیئرمینوں سے کھلے مین ہولز اور متعلقہ ریکارڈ طلب کیا جائے۔درخواست میں عدالت سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ سانحے کے ذمہ داران کا تعین کرکے ان کے خلاف قانونی کارروائی کا حکم دیا جائے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی