سندھ ہائی کورٹ نے ڈاکٹرعامرلیاقت کے پوسٹ مارٹم کرانے کے معاملے پرسماعت بارہ ستمبر تک ملتوی کردی۔ تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں معروف اینکر پرسن ڈاکٹرعامر لیاقت کے پوسٹ مارٹم کرانے کے معاملے میں عبدالاحد خان ایڈووکیٹ کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ ڈاکٹرعامر لیاقت کی سابق اہلیہ بشری اقبال کی طرف سے ضیا اعوان ایڈوکیٹ نے وکالت نامہ عدالت میں جمع کرایا۔ عبدالاحد خان ایڈووکیٹ نے دلائل دیے کہ میں عام شہری کے طور پر پیش ہوا ہوں۔ سندھ ہائی کورٹ کی ججمنٹس موجود ہیں۔ درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ سیشن عدالت نے پوسٹ مارٹم کروانے سے متعلق درخواست مسترد کی۔ جوڈیشنل مجسٹریٹ نے عامر لیاقت کا پوسٹ مارٹم کرنے کا حکم دیا تھا۔ عبدالاحد خان ایڈووکیٹ کا مقف تھا کہ ایس ایچ او نے پوسٹ مارٹم کرانے کی سفارش کی تھی۔ پولیس بھی چاہتی ہے کہ عامر لیاقت کا پوسٹ مارٹم ہو۔ فی الحال کوئی مقدمہ درج نہیں ہوسکا۔ وکیل درخواست گزار نے مقف پیش کیا کہ ڈاکٹرعامرلیاقت کے انتقال پر شکوک پیدا ہوچکے ہیں۔ میڈیکل رپورٹ کے مطابق وجہ انتقال سامنے نہیں آئی۔ سندھ ہائی کورٹ نے ڈاکٹرعامرلیاقت کے پوسٹ مارٹم کرانے کے معاملے پرسماعت بارہ ستمبر تک ملتوی کردی۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی