رحیم یار خان کے علاقے جمال دین والی بس حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 4 ہوگئی۔گزشتہ روز جمال دین والی میں ائیر پورٹ کے قریب بس الٹنے سے تین 3 افراد جاں بحق جبکہ 12 افراد زخمی ہوئے تھے۔تاہم اسپتال میں زیر علاج ایک مریض دم توڑ گیا جس کے باعث جاں بحق افراد کی تعداد 4 ہوگئی۔ اس حوالے سے ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ دھند کی وجہ سے بس سڑک سے اتر کر گڑھے میں جا گری تھی۔اسپتال انتظامیہ کے مطابق بس حادثے کے 2 زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی